قاری ہیں یہ انصار کے خاندان بنی حظمہ میں سے ایک شخص ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اوران سے زید بن اسحاق نے روایت کی ہے ۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے نیز ابوعمرنے ان کوعمیرکے نام میں ذکرکیاہے۔وہ عمیرکے تذکرے میں بیان ہوگااور وہی صحیح ہے بعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کا نام عبیدبیان کیاگیاہے پس اگر(ابوعمر)اس طرف اشارہ کردیتے تو بہت اچھاہوتا۔اورابواحمدعسکری نے ان کو دوعنوان میں ساتھ ہی بیان کیاہے۔