میں سے ایک شخص ہیں ان کا نسب نہیں بیان کیاگیاہے۔جریربن عبیدالحمید نے عطاء بن سائب سےانھوں نے ابوعبدالرحمن سلمی سے نقل کیاہے کہ وہ کہتے تھے مجھ سے عبیدنے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص تھے اس حدیث کی سندکوآپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا کر بیان کیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جو شخص نماز پڑھ کراپنے مصلے پربیٹھ جائے اور اللہ تعالیٰ کاذکرکرے توگویاوہ شخص نمازہی میں ہے اس وجہ سےکہ فرشتےبرابراس کے لئے استغفار کرتےرہتے ہیں کہتے ہیں اے اللہ اس کوبخش دے اے اللہ اس پر رحم کراورجوشخص مسجد میں آکر نمازکاانتظارکرے اس کابھی یہی حکم ہے۔اس کو ابن فضیل اورحمادبن سلمہ وغیرہمانے عطاء سے انھوں نے عبدالرحمٰن سے انھوں نے اس شخص سے جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلمسے سناہے اسی کے مثل روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)