ہیں بعض لوگ ان کوملیکی کہتے ہیں شامی تھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آ نے فرمایاہے اہل قرآن قرآن کو تکیہ نہ بناؤ(یعنی اس کی تلاوت پر مداومت رکھواوراس کو یادرکھونہ کہ اس سے مانندسونے والوں کے غافل رہو)ان سے مہاجربن حبیب اورسعیدبن سوید نے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ اورابوعمرنے لکھاہے مگرابوموسیٰ نے ان کو کہاہے کہ عبیدہ یاعبدہ ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)