ابن صیفی جہنی ہیں بعض نے کہاہے کہ جعفی ہیں۔حمادبن عیسیٰ جہنی نے روایت کی ہے کہ مجھ سے میرے والد نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے داداعبیدہ بن صیفی سےنقل کرکے بیان کیاکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوکرعرض کیاکہ یانبی اللہ میرے اولاد کے واسطے اللہ سے دعا کیجیے آپ نے دعافرمائی اورفرمایااے عبیدہ تم لوگوں پر جب کوئی تنگی پیش آئے گی اللہ تعالیٰ اس کو دور کردے گااورحماد بن عیسیٰ سے روایت کی ہے کہ عبیدہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی اوراپنے مال کی زکوۃ آپ کی خدمت میں پیش کی اورعرض کیایارسول اللہ آپ میرے لیے دعافرمائیےاس کے بعدمثل گذشتہ روایت کے بیان کیا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)