بعض لوگوں نے ان کوابن قیس سلمانی کہاہے۔قبیلہ مراد کی ایک شاخ ہے ان کی کنیت ابومسلم تھی اوربعض نے کہاہے کہ ان کی کنیت ابوعمروتھی یہ ایک بزرگ فقیہ ہیں عبداللہ بن مسعودکے شاگردتھے پھرحضرت علی رضی اللہ عنہ کےساتھ رہے انھوں نے حضرت ابن مسعود اور حضرت علی اور حضرت عمرسے روایت کی ہے ( رضی اللہ عنہم)ابن سیرین نے ان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے دوبرس پیشتر ایمان لایاتھااورمیں نے نماز پڑھناشروع کردی تھی مگر آپ سے ملاقات نہ ہوئی ان کا شماراکابرتابعین میں ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)