عبداللہ فقیہ کے والد تھے حکم نے عبداللہ سے انھوں نے اپنے والدعبیداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ماں کی نسبت پوچھاکہ وہ بڑی نیک اور بڑی صلہ رحم کرنے والی اور بڑی نیکوکارتھیں کیاہم ان کی مغفرت کی امیدرکھیں حضرت نے فرمایا انھوں نے کبھی کسی لڑکی کوزندہ درگور۱؎کیاتھا(انھوں نے )کہاہاں حضرت نے فرمایاتووہ دوزخ میں ہے ۔ان کاتذکرہ غسانی نےلکھاہے۔
۱؎زمانۂ جاہلیت میں لڑکی کی ولادت بہت بری سمجھی جاتی تھی اورجب کسی کے یہاں لڑکی پیداہوتی تھی تووہ مارے شرم کے کسی کومنہ نہ دکھاتاتھااکثرعورتیں اپنے شوہرکی یہ حالت دیکھ کر اور بعض اوقات خود مردبھی اپنی لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے تھے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)