ابن کثیرمحمدکےوالدتھے۔ان کے صحابی ہونےمیں اختلاف ہےسلیمان بن بلال نے سہیل بن ابی صالح سے انھوں نے محمد بن عبیداللہ سےانھوں نے اپنے والدسےروایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاجوشخص اللہ تعالیٰ کے پاس اس حال میں جائےگا کہ (وہ زندگی میں)شراب خورتھاتواللہ کے سامنےاس کی وہی حالت ہوگی جوبت پرست کی ہوتی ہے۔اس حدیث کومحمد بن سلیمان اصفہانی نے سہیل سے انھوں اپنے والدسےانھوں نےابوہریرہ سےروایت کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےلیکن ابوعمرنے ان کوعبیداللہ بن کثیربیان کرکے محمدکاوالدکہاہےاور ابن مندہ نے ان کوعبیداللہ ابومحمدبیان کیاہے۔اورابونعیم نےکہاہے کہ یہ عبیداللہ ہیں اوران کانسب نہیں بیان کیاگیاہے(ان تینوں قولوں سے)یہ گمان ہوتاہے یہ تین شخص(علیحدہ علیحدہ)ہیں حالاں کہ (یہ تینوں شخص جوعلیحدہ علیحدہ عنوان سے بیان ہوئے ہیں)ایک ہی شخص ہیں واللہ اعلم۔ ابوعمر نے کہاہے کہ محمداوران کے والدعبیداللہ دونوں غیرمعلوم شخص ہیں اور(یہ)حدیث سہیل نے اپنے والدسےانھوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے واللہ اعلم۔