ا سوائی سواءبن عامربن صعصعہ کی اولاد سے تھے۔انھوں نے جاہلیت کازمانہ پایاہے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے طائف میں رہتے تھےبعض نے ان کوعبداللہ بن معیہ بیان کیا ہے اورہم نے ان کا ذکرپیشترلکھاہےوکیع نے سعدبن سائب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے ایک بوڑھے آدمی کوعامرکے خاندان سے جو سواءہ بن عامربن صعصعہ کی اولادسے تھے اور عبیداللہ بن معیہ کے نام سے مشہورتھے کہتے ہوئے سنا کہ واقعۂ طائف کے دن مسلمانوں میں سے دو آدمی شہیدہوگئے ان دونوں کی نعش رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روانہ کی گئی مگرآپ کو (پہلے ہی سے )یہ خبرمل گئی تھی توآپ نے کہلوابھیجا کہ جس مقام پر وہ شہید ہوئے ہیں یایہ فرمایا کہ جہاں وہ لڑکے ہیں وہیں ان کودفن کردو۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)