انصاری ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ہم کوابراہیم بن محمدبن مہران فقیہ وغیرہ نے اپنی سندوں کو محمدبن عیسیٰ بن سورہ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے عمروبن مالک اور محمود بن خداش بغدادی نے بیان کیاوہ دونوں کہتے تھےہم سےمروان بن معاویہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے عبدالرحمن بن ابی شمیبلہ انصاری نے سلمہ بن عبیداللہ بن محمد بن انصاری حطمی سے انھوں نے اپنے والدسے جوصحابی تھے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکےبیان کیاکہ آپ فرماتے تھےجس شخص نے اس حال میں صبح کی کہ اس کو اپنی جان کاخوف نہ ہواوربدن صحت و عافیت کے ساتھ ہواوراس دن کھانے پینے کوبھی اس کے پاس ہوتواس کوگویاتمام دنیا کی نعمت مل گئی ان سے ان کے بیٹے سلمہ نے بھی (ماہ)رمضان کی فضیلت میں ایک حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابوعمرنے کہاہے کہ بعض لوگوں نے عبیداللہ کی حدیث کومرسل بیان کیاہے اوربعض لوگوں نے ان کاصحابی ہوناصحیح لکھا ہے اور ان کی حدیث کو مسند کہاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)