ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ یہ وہ شخص نہیں ہیں جن کی نسبت بیان کیا گیاہےکہ ان کے بیٹے نے ان سے روایت کی ہے ان کوعلی عسکری نے ذکرکیاہےجیساکہ ابوبکربن ابی علی نے بیان کیاہے اورانھوں نے اپنی سندکے ساتھ جہاد بن عوام سے انھوں نے حصین بن عبدالرحمن سے نقل کرکےروایت کی ہے وہ کہتے تھے میں نے عبیداللہ بن مسلم صحابی کو کہتے ہوئے سناکہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجوغلام اللہ تعالیٰ کی بھی اطاعت کرتاہےاوراپنےآقا کی بھی تابعداری کرتاہے اس کو دوناثواب ملتاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ یہ تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے مگرانھوں نے عبیداللہ بن مسلم کو عبید بن مسلم لکھ کرغلام والی حدیث ان سے روایت کی ہے۔