مسلم کے والدتھے۔بعض لوگوں نے ان کومسلم بن عبیداللہ بیان کیاہے۔ ابوعمر نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن مسلم قریشی ہیں بیان کیاجاتاہے کہ حضرمی ہیں اورصحابہ میں ان کا ذکرکیا گیا ہےاورکہاہےکہ میں ان کے قریشی ہونے سے واقف نہیں ہوں اوراس میں کلام ہےاور کہا ہے کہ بعض لوگوں نےبیان کیاہےکہ یہ عبیدبن مسلم ایسے شخص ہیں جن سے روایت کی گئی ہے۔اگر یہ وہی شخص ہیں تواسدی ہیں اوراسد قریش کا ایک بطن ہے۔ابن مندہ اورابونعیم نے اپنی سندوں کے ساتھ ابونعیم یعنی فضل بن دکین اورقاسم بن حکم عرفی سےان دونوں نےہارون بن سلمان فراء ابوموسیٰ سے جوعمرو بن حریث کے غلام تھےانھوں نے مسلم بن عبیداللہ قریشی سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیاکہ یارسول اللہ میں ہمیشہ روزہ رکھاکروں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواب سے)سکوت کیاانھوں نےاس کو دوبارہ پوچھاپھرآپ نے (جواب سے)سکوت کیاانھوں نے سہ بارہ اس کوپھرپوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے(تھوڑی دیرکے بعد)فرمایاکہ روزے کی نسبت دریافت کرنے والاکہاں ہے انھوں نے کہا یارسول اللہ میں ہوں۔آپ نے فرمایاآگاہ ہوجاؤ تم پر تمھاری بی بی کا بھی حق ہے (تم(رمضا ن)اور (چھ روزے عیدمیں)جو کہ اس کے قریب میں اور بدھ اورجمعرات کے روزے رکھاکرو۔جب تم ایساکروگے تو(گویا)تم نے ہمیشہ روزہ رکھااوربعض نے اس روایت میں بجائے مسلم بن عبید کے عبید بن مسلم بیان کرکے کہاہے کہ انھوں نے اپنےوالد سے روایت کی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اپنے مقام پر اس کا ذکرآئے گا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔