کے والد ہیں ان سے ان کے بیٹےابوبکرنے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ عزوجل نے مجھ سے وعدہ کیاہے کہ میری امت کے تین ہزارآدمی بغیرحساب کے جنت میں داخل ہوں گے عمیرنے کہایارسول اللہ اس تعداد کواوربڑھائیےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا(یعنی دس ہزار)عمیرنے کہایارسول اللہ اورزیادہ کیجیے توحضرت عمر۱؎ نے کہاکہ اے عمیربس کروعمیرنے کہااے ابن خطاب تم کواس میں کیادخل ہےتمھارا کیا حرج ہےاگراللہ ہمیں جنت میں داخل کرےحضرت عمرنے کہااگراللہ چاہے توایک چشم زدن میں سب کو جنت میں داخل کردے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ عمرسچ کہتےہیں۔ان کا تذکرہ ابو موسیٰ نے لکھاہے۔
۱؎ حضرت عمرکے منع کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مباداایسی حدیثوں کوسن کرلوگ عمل ترک کردیں۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)