اوربعض لوگ ان کو خماشہ کہتے ہیں وہ بیٹے تھے جویبربن عبدبن عنان بن عامر بن خطمہ کے انصاری خطمی ہیں۔ابوجعفرخطمی محدث کے داداہیں ابوجعفرکانام عمیر بن یزیدبن عمیر تھا۔بیان کیا جاتاہے کہ یہ ان لوگوں میں تھے جنھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے درخت کے نیچے بیعت کی تھی وہ کہتےتھے کہ اے میرے بیٹے بے وقوفوں کی ہم نشینی سے پرہیز کرو کیوں کہ ان کی ہم نشینی ایک مرض ہے جو شخص بے وقوف کی بات پر درگذرکرتاہے تووہ اپنی بیوقوفی پراصرارکرتاہےاورجوشخص بے وقوف سے دوستی کرتاہے وہ پشیمان ہوتاہےاورجو شخص کسی بے وقوف کی ادنی بات سے بیزارنہ ہوگاوہ بہت باتوں سے ضرورہوجائےگااورجب تم میں سے کو ئی شخص امربالمعروف یانہیں عن المنکرکا ارادہ کرے تواس کو چاہیے کہ پہلےہی سے اپنے کو تکلیف سہنے کے لیے آمادہ کرے اورثواب کایقین کرے اورجو شخص ثواب کا یقین رکھتاہے اس کو تکلیف محسوس نہیں ہوتی ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)