ازدی۔کنیت ان کی ابوظبیان تھی۔ابن شاہین نے ان کاتذکرہ لکھاہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ اسمعیل بن خالدازدی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حفیرہ بن عبداللہ سے انھوں نے ابوظبیان یعنی عمیربن حارث ازدی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں اپنی قوم کے چند لوگوں کے ہمراہ جن میں حجربن مرقع یعنی ابوسبرہ اورمحنف اور عبداللہ فرزندان سلیم اورعبدشمس بن عفیف بن زہیربھی تھےجن کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ رکھااورجندب بن زبیراورجندب بن کعب اورحارث بن حارث اور زہیربن محشی اور حارث بن عامر بھی تھےان لوگوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تحریرلکھدی تھی جس کا مضمون یہ تھاقبیلۂ غامرکے جو لوگ مسلمان ہوگئے ہیں ان کے حقوق وہی ہیں جواورمسلمانوں کے ہیں ان کا جان ومال حرام ہے نہ وہ اپنے گھرسے نکالے جائیں نہ ان سے خراج لیاجائے اورجس شخص کے پاس جو زمین ہے وہ اس کا مالک ہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)