بن ثعلبہ بن حارث بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ بن سعدانصاری خزرجی سلمی۔بدرمیں شریک تھےیہ موسیٰ بن عقبہ کا قول ہے ہمیں عبیداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند یونس بن بکیر تک پہنچاکرخبردی وہ ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو خاندان بنی سلمہ سے غزوہ بدرمیں شریک تھے عمیر بن حارث بن ثعلبہ کا نام بھی نقل کرتےہیں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ موسیٰ بن عقبہ کہتےتھےان کا نسب اس طرح ہے عمیر بن حارث بن لبدہ بن ثعلبہ بن حارث بن حرام بن کعب۔جعفرنے ان کا تذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ ابن اسحاق سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ یہ عمیر بیعت عقبہ اورغزوہ بدرواحد میں شریک تھے اورابن کلبی نے کہاہے کہ لوگ ان کو مقرن کہاکرتےتھے وجہ اس کی یہ تھی کہ واقعہ بعاث میں یہ سب قیدیوں کویکجاکیاکرتے تھے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)