جعفرمستغفری نے ان کا تذکرہ لکھاہےاورانھوں نے قتادہ سے انھوں نے حسن بصری سے انھوں نے ابوساسان یعنی حصین بن منذر سے انھوں نے مہاجر بن قنفذ سے انھوں نے عمیر بن جدعان سے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسلام کیااس وقت آپ وضو کررہے تھےآپ نے سلام کا جواب نہ دیاجب وضو سے فراغت کرچکے توسلام کا جواب دیااورفرمایا کہ اس وقت میں نے جواب اس وجہ سے نہ دیاتھاکہ بغیر وضوکے میں نے اللہ کا نام لینااچھانہ سمجھا۔ یہ روایت جعفرنے عمیرسے اسی طرح نقل کی ہےحالانکہ یہ روایت قنفذبن عمیر سے ہے عمیر نے تو میرے خیال میں زمانہ بعثت پایاہی نہیں۔یہ عمیرعبداللہ بن جدعان کے بھائی ہیں واللہ اعلم۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)