عبدی۔ان سے محمد بن سیرین نے اوران کے بیٹے اشعث بن عمیر نے روایت کی ہے۔ یہ صحابی ہیں یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کرتےہیں اوربعض لوگ ان کو صحابی کہتےہیں۔ ہمیں یحییٰ بن محمودنے اجازۃً اپنی سند ابوبکریعنی احمد بن ابی عمروتک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوبکربن ابی شیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن فضیل نے عطاء بن سائب سے انھوں نے اشعث بن عمیرسےانھوں نے اپنے والدسے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے قبیلہ عبدالقیس کا وفد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آیاجب ان لوگوں نے واپسی کاارادہ کیاتوکہنے لگے کہ جو باتیں ہم لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہیں سب یاد کرلی ہیں اب نبیذکے بارے میں آپ سے پوچھناچاہیےاس کے بعدپوری حدیث بیان کی ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)