۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ ابوبردہ بن نیار کے بھتیجے ہیں۔غزوہ بدرمیں شریک تھے۔ان کا شماراہل کوفہ میں ہے ان سے ان کے بیٹے سعد نے روایت کی ہے۔ان کی حدیث میں اختلاف ہے۔وکیع نے سعد بن سعیدثعلبی سے انھوں نے سعید بن عمیرسے انھوں نے اپنے والد سےجواہل بدرمیں سےتھےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص خلوص قلب سے میرے اوپردرود شریف پڑھتاہے اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتاہےاور اس کے درجہ بلندکرتاہےاوراس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیتاہے اوردس برائیاں اس کی مٹادیتاہے۔ یہ حدیث بواسطہ سعید بن عمیرکے ان کے چچاسے بھی مروی ہے ۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے مگر ابوعمرنے کہاہے کہ یہ سعید کے والد ہیں اس سے خیال ہوتاہے کہ شاید کوئی اورہوں گے حالانکہ یہ وہی ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)