ان کاشماراہل کوفہ میں ہے ان کی حدیث شعبہ اورمسعر نے عبیداللہ بن حسن سے انھوں نے عبدالرحمن ابن معقل سے انھوں نے غالب بن حراورعمیربن نویم سے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھاکہ یارسول اللہ اب ہمارے پاس سواگدھوں کے اورکوئی چیزباقی نہیں رہی حضرت نے فرمایا کہ فربہ گدھوں کو ذبح کرکے اپنے بال بچوں کو کھلاؤ میں نے تمھیں صرف ان گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی جو بستی کے گرد پھرتے ہوں ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)