بن کلفہ بن ثعلبہ بن عوف انصاری۔کنیت ان کی ابوحبہ ہے یحییٰ بن یونس نے اورسعید نے ان کا نام اسی طرح بتایاہےمگراورلوگوں نے اختلاف کیاہے جواوپربیان ہوچکاہے۔ہم عنقریب ان کاتذکرہ انشاء اللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں کریں گے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)