خاندان بنی عمروبن عوف سے ہیں۔یہ جلاس بن سوید کی بی بی کے بیٹے ہیں ۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ ابن شاہین نے ان کا ذکرکرکے بیان کیاہے کہ ہم سے موسیٰ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہمیں عبداللہ نے خبردی وہ کہتےتھےکہ ہم سے ابن سعد نے ایساہی بیان کیا۔ میں کہتاہوں کہ یہ دونوں تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھے ہیں حالانکہ یہ غلطی ہےیہ دونوں ایک ہی شخص ہیں اوران کا نام عمیربن سعد ہے۔ان کا تذکرہ اوپر ہوچکا ہےیہ حضرت عمرکی طرف سے عامل بھی تھےاورجلاس کی بی بی کے بیٹے تھے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)