کے والد ہیں۔ابوبکر اسماعیلی نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےان سے ان کے بیٹے مالک نے روایت کی ہے کہ انھون نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑی ملی ہوئی چیزکی بابت پوچھاآپ نے فرمایاکہ اس کی شناخت لوگوں سے کراؤاس کی شناخت کرنےوالاکوئی مل جائے تواس کودے دو ورنہ اس سے خود فائدہ اٹھاؤ اورلوگوں کو گواہ بنادواگراس درمیان میں بھی اس کا مالک آجائے تواس کو دے دو ورنہ سمجھو کہ اللہ کامال ہےجس کو چاہتاہے دیتاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)