۔ابن قانع نے ان کا تذکرہ لکھاہے اوراپنی سند کے ساتھ عمروبن عنان بن عمیرسے انھوں نے ان کے والد سے انھوں نےان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ ایک برتن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے تھے جس میں آپ نے اپنا منہ دھویاتھااورکلی کی تھی اورہاتھ دھوئے تھے صاحب کتاب وحدان نے اپنی سند کے ساتھ عمروبن عنان بن عبدالل بن عمیردروسی سے انھوں نے اپنےوالد سے انھوں نےان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ ایک برتن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لائے الخ اس سے معلوم ہوتاہے کہ ان عمیرکے بیٹے عبداللہ صحابی ہیں اوریہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)