کنیت ان کی ابوشریح ہے۔خزاعی ہیں۔یحییٰ بن یونس نے ان کانام اسی طرح بتایاہے اورکہاہے کہ نام ان کا خویلد بن عمروہےاوربعض لوگوں نے کہاہے کہ ابوشریح کعبی کانام خویلد بن عمروہے اور ابوشریح خزاعی کانام کعب بن عمروہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ صحیح یہ ہے کہ یہ دونوں ایک ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)