کنیت ان کی ابوزرعہ تھی۔ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔منصور بن ابی مزاحم نے اورسوید بن سعید نے خالد زیات سے انھوں نے زرعہ سے انھوں نے عمروسے انھوں نے اپنے والد سے جوان چار آدمیوں میں کے ایک شخص تھے جنھوں نے بوقت شب حضرت عثمان بن عفان کو دفن کیاتھا۔ روایت ہے کہ وہ کہتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے توآپ نے فرمایا کہ اہل قبا کے پاس چلوہم ان کو جاکرسلام کریں گےچنانچہ آپ تشریف لے گئے اوران لوگوں کو سلام کیااورفرمایاکہ اے اہل قبا کچھ پتھرمیرے پاس لے آؤ چنانچہ وہ لوگ لائے آپ نے ان پتھروں سے قبلہ بنادیااس حدیث کو اسود بن عامرنےخالد سے روایت کیاہے اورانھوں نے زرعہ بن عمروسے جوحضرت حباب کے غلام تھےاس کو روایت کیاہے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)