ان کا ذکرجابرکی حدیث میں ہے اعمش نے سالم بن ابی الجعد سے انھون نے جابرسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ہم میں سے ایک شخص کے یہاں لڑکاپیداہوااس نے اپنے لڑکے کانام ابوالقاسم رکھاانصارنے کہاہم کبھی اس کو ابوالقاسم کہہ کر نہ پکاریں گےچنانچہ سب لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اورآپ سے بیان کیاآپ نے فرمایامیرانام رکھ لومگرمیری کنیت نہ رکھوکیونکہ میں ہی قاسم ہوں تم لوگوں کے درمیان میں تقسیم کرتاہوں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )