اوربعضوں نے کہاجہنی بدون نسبت کے ان کاذکرحضرمی نے وحدان میں کیاہے۔محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے اپنے چچاقاسم سے روایت کی انھوں نے وکیع سے انھوں نے اپنے چچامبارک سے انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے انھوں نے یزیدبن نعیم سے انھوں نے جہنیہ کے ایک شخص سے جس کو عمر کہاجاتاتھاروایت کی کہ وہ اسلام لانے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ فرماتے تھے جس نے ایام جاہلیت کے اپنے بیٹے کوپہچاناتواس کےمعاوضہ میں ایک غلام ہےایک غلام دے کراس کوچھڑالے۔اس کو سفیان بن وکیع نے اپنے باپ سے اپنی اسناد کے ساتھ روایت کیاہے اورکہاہے کہ عمراسلمی نے اسلم کے ایک شخص کی جس کانام عبیدبن عمیرتھاملازمت کی اوراس کی لونڈی سے زناکیاوہ حاملہ ہوگئی اورلڑکاجنا جس کو حمام کہاجاتاتھا۔یہ واقعہ جاہلیت میں ہوا۔پھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکراسلام لائے اورآپ سے اپنے بیٹے کی بابت ذکرکیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجہاں تک تجھ سے ہوسکے اپنے بیٹے کو چھڑالےپھروہ اپنے بیٹے کونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کرآئے اوراس کے مولاکوایک غلام دے دیاپھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس نے اپنے بیٹے کوپایاتواس کا معاوضہ ایک غلام ہے ایک غلام دے کر اس کو چھڑالے۔یہ تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)