صحابی ہیں شماران کا اہل شام میں ہے۔بنی بکال بن وعمی بن سعد بن عوف بن عدی بن مالک بن زید؟بن کہلان سے ہیں۔خلیفہ نے صحابہ میں ان کا تذکرہ اسی نسب کے ساتھ کیاہےکنیت ان کی ابو عثمان تھی۔ان سے ابوتمیمہ ہجیمی نے روایت کی ہے ۔ابوتیمیمہ کہتےتھے کہ میں شام کی طرف گیاتو دیکھاکہ جوق درجوق لوگ ایک شخص کی زیارت کے لیے جارہے ہیں میں نے پوچھا کہ یہ کون شخص ہیں لوگوں نے کہاجوصحابہ اب باقی رہ گئے ہیں یہ ان سب سے زیادہ علم رکھتےہیں ان کانام عمروبکائی ہے(چنانچہ میں بھی ان کی زیارت کوگیا)میں نے دیکھاکہ ان کی انگلیاں کٹی ہوئی تھیں میں نے پوچھا کہ انگلیاں کیسے کٹیں معلوم ہواکہ واقعہ یرموک میں ملک شام میں بعہد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ یہ انگلیاں کٹ گئی تھیں۔انھوں نے توتم لوگوں کوان کے پیچھےنمازپڑھناجائزہے اور ان کا براکہناتم پر حرام ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے مگرابونعیم نے ان کانام عمروبن سفیان بکائی بیان کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)