۔قاری۔کنیت ان کی ابوعیاض خلیفہ نے کہاہے کہ یہ بنی غالب بن اثیع بن ہون بن خزیمہ بن مدرکہ میں جوقبیلہ بنی قارہ کی ایک شاخ ہے۔اورابوعبیدہ نے کہاہے کہ اثیع بن ہوں ہی کا نام قارہ ہے۔یہ عبیداللہ بن عیاض کے داداہیں ان کاشماراہل حجاز میں ہے۔عمروبن عیاض قاری نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداعمروسے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لے گئے اورسعد کو مریض ہونے کے باعث سےحنین سے روانگی کے وقت آپ نے پیچھے چھوڑدیاپھرجب آپ جعرانہ سے عمرہ کرکے لوٹے توسعد نےدیکھا کہ وہ مریض ہیں انھوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ میرے پاس کچھ مال ہے اورتہائی وصیت کی حدیث ذکرکی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)