شامی۔جعفرنے کہاہے کہ بخاری نے تاریخ کبیر میں ایساہی لکھاہےابراہیم بن ابی عیلہ نے روایت کی ہے کہ انھوں نے اصحاب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم میں سے عبداللہ بن عمرواور عمرو بن عبداللہ بن ام حرام اورواثلہ بن اسقع کو دیکھاکہ یہ لوگ بارانی پہنتےتھےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ ان کی کنیت ابوابی تھی اوران کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ عبداللہ بن ابی کہتےہیں اوربعض لوگ ابن ام حرام کہتےہیں ام حرام عبادہ بن صامت کی بی بی تھیں اوربعض لوگوں نے کچھ اوربیان کیاہے۔ان کاتذکرہ اوپرہوچکاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)