حسن بن سفیان اوربغوی وغیرہمانےان کاتذکرہ لکھاہے۔ہمیں ابوموسیٰ نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمد بن حرب مروزی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوعلی نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوعمروبن حمدان نےبیان کیاوہ کہتےتھےہم سے حسن بن سفیان نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن حرب مروزی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم ے محمد بن بشرعبدی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبیداللہ بن عمرنے ابن شہاب انھوں نے عمروبن ابی الاسدسے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے میں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ صرف ایک چادراوڑھےہوئے نمازپڑھ رہےتھےاوراس چادرکے دونوں سرے آپ نے اپنےشانوں پرڈال لیےتھے اس حدیث کوعیاش دوری نے اورعلی بن حرب نے اورابوکریب نے محمد بن بشرسے اسی طرح روایت کیاہے اوربعض لوگوں کابیان ہے کہ اس میں محمدبن بشرسے غلطی ہوگئی ہے صحیح وہ ہے جوابواسامہ وغیرہ نے عبیداللہ سے انھوں نے زہری سے انھوں نے سعید بن مسیب سے انھوں نے عمربن ابی سلمہ بن عبدالاسدسے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورابونعیم نے بھی ان کا تذکرہ لکھاہے مگرانھوں نے ان کا نام عمروبن اسود بیان کیاہےاورمحمدبن بشرکی حدیث ان کے متعلق روایت کی ہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)