ان کا ذکرسعیداورجعفر مستغفری نے کیاہے شبابہ نے خالد بن ابی عثمان سے انھوں نے سلیط اورایوب فرزندان عبداللہ بن بشارسے۔ان دونوں نے عمروبن زلی عقربہ سے روایت کیا ہےکہ ان دونوں نے عمروبن ابی عقربہ کوکہتےسنا کہ واللہ نہیں پایامیں نے کچھ ان عہدوں سے جن پر مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقررکیاتھاسوادو کپڑوں کے جوازقسم معقد تھے وہ دونوں کپڑے میں نے اپنے مولیٰ کیسان کو دے دئے اس کو شبابہ نے اسی طرح روایت کیاہے اوران کو حرمی بن حفص نے خالد سے انھوں نے ایوب سےانھوں نے عمروسے انھوں نے عتاب بن اسیدسے روایت کیاہےاوریہی صحیح ہے ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)