ومزنی ان کی کنیت ابورافع تھی۔ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی ہے۔بلال بن عامر رافع بن عمرو مزنی سے راوی ہیں کہ رافع بن عمرومزنی کہتےتھے کہ حجتہ الوداع کے دن میں پانچ یا چھ برس کاتھا۔پس میرے والدمنیٰ میں نحرکے دن میراہاتھ پکڑکرمجھ کو لے چلے یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تومیں نے ایک شخص کو ایک سفید خچرپرسوار ہوکرخطبہ پڑھتے دیکھا تو میں نے اپنےوالد سے دریافت کیاکہ یہ کون شخص ہیں۔میرےوالد نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں پس میں نے قریب جا کر آپ کی پنڈلی پکڑلی۔پھراس پرمیں ہاتھ پھیرنے لگا۔یہاں تک کہ میں نے اپنی ہتھیلی کوآپ کے دونوں قدموں اورنعلین کے درمیان داخل کردیاگویامجھے اپنی ہتھیلی پر آپ کے قدموں کی خنکی اب تک محسوس ہورہی ہے اس کو محمدبن حمیدنے علی بن مجاہد سے انھوں نے ہلال ابن ابی ہلال سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے رافع سے ایسی ہی روایت کی ہے ۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)