بن عبدالاسد قرشی مخزومی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ربیب تھےکیوں کہ ان کی والدہ حضرت ام سلمہ ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ تھیں۔ان کا تذکرہ اس کے قبل ان کے باپ عبداللہ بن عبدالاسدکے ذکرمیں ہوچکا۔ان کی کنیت ابوحفص ہے ۲ھ ہجری میں حبشہ میں پیدا ہوئے اوربعضوں نے کہاہےکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے دن یہ نوبرس کے تھے اور غزوہ خندق میں یہ اورابن زبیرحسان بن ثابت انصاری کے گھرمیں تھے۔جنگ جمل میں حضرت علی کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت علی نے ان کو بحرین اورفارس کاعامل مقررکیاتھا۔عبدالملک بن مروان کے زمانہ میں ۸۳ھ ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت حدیثیں انھوں نے روایت کیں ان سے سعید بن مسیب اورابوامامہ بن سہل ابن حنیف اورعروہ بن زبیرسے روایت کی ہے۔
ہم کواسمعیل بن علی وغیرہ نے اپنی اسناد کے ساتھ ابوعیسیٰ ترمذی سے روایت کرکےخبردی وہ کہتےتھےہم کوعبداللہ بن صباح ہاشمی نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے عبدالاعلی نے معمرسے روایت کرکے بیان کیاانھوں نے ہشام بن عروہ سے انھوں نے اپنے باپ سے انھوں نے عمربن ابی سلمہ سے روایت کی کہ عمربن ابی سلمہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کچھ کھانارکھاہواتھاآپ نے فرمایا اے بیٹے آؤ اوربسم اللہ پڑھواوراپنے داہنے ہاتھ سے کھاؤاوراپنے قریب سے کھاؤ۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)