بن ربیعہ بن ہلال بن مالک بن ضبعہ بن حارث بن فہر قریشی فہری ۔کنیت ا ن کی ابوسعید ہے یہ اور ان کے بھائی وہب بن ابی سرح مہاجرین حبش سے تھےاوردونوں غزوہ بدرمیں شریک تھے یہ ابن عقبہ اورابن اسحاق اور کلبی کاقول ہے اورواقدی اورابومعشر نے کہاہے کہ ان کا نام معمرہےاوران دونوں نے بیان کیاہے کہ یہ بدراوراحداورخندق اورتمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے۔ہمیں ابوجعفرنے اپنی سندکے ساتھ یونس سے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں روایت کیاہے کہ بی حارث بن فہرکے خاندان سے عمروبن ابی سرح بن ربیعہ تھے ان کی کوئی اولاد نہ تھی نیزاس سندکے ساتھ ابن اسحاق سے مہاجرین حبش کے ناموں میں بھی عمرو بن ابی سرح بھی تھے۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ ان کی وفات مدینہ میں بعہد خلافت حضرت عثمان ۳۰ھ ہجری میں ہوئی طبری نے اس کوبیان کیاہے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)