عجلانی کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی اوربعض نے ابوعبداللہ بیان کی ہے۔ان کی حدیث ان کے بیٹے عبداللہ سے مروی ہے عبداللہ بن نافع نے اپنے باپ سے روایت کیاہے کہ عبدالرحمن بن عمروعجلانی نے اپنے والد سے روایت کرکے یہ حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پائخانہ یاپیشاب کے لیے قبلہ رخ بیٹھنے کو منع فرمایاہے اوراس کو ایک جماعت نے ایوب سے انھوں نے نافع سے روایت کیاہے کہ انھوں نے کہامیں نے ایک شخص کوسناکہ ابن عمرکواپنے والد سے وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے ایسی ہی حدیث سنارہاہے کہ انھوں نے اس کو عاصم بن بلال نے اپنے والدایوب سے انھوں نے نافع سے انھوں نے ابن عمرسے پہلاقول روایت کیاہے مگر ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہےمیں کہتاہوں کہ ان کاتذکرہ ابونعیم نے دودفعہ لکھاہے اوردوسرے تذکرہ میں ان کوعمروعجلانی نے لکھاہےاور نسب ان کا نہیں بیان کیاہے۔اوران سے بھی حدیث اسی سند کے ساتھ روایت کی ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ انھوں نے ان کاتذکرہ دودفعہ کیوں لکھاحالاں کہ یہ ایک شخص ہیں۔حافظ ابوموسیٰ نے بھی ہمارے موافق ہی لکھاہے۔ابوزکریانے ان کا تذکرہ اپنے دادا پراستدراک کرنے کے واسطے لکھاحالاں کہ ان کے داداان کا تذکرہ لکھ چکے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)