کنیت ان کی ابوسعیدتھی۔انصاری ہی۔شرکائے بدرمیں سے ہیں ان سے ان کے بیٹے سعید نے روایت کی ہےوکیع نےسعد بن سعید تغلبی سے انھوں نے سعید بن عمروسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے والدسے جواہل بدرسےتھےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی میرے اوپرخلوص قلب سے ایک مرتبہ درود پڑھے اللہ تعالیٰ اس پردس بار رحمت نازل کرتا ہےان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)