بن شدادفہری۔بنی ضبہ بن حارث بن فہربن مالک کے خاندان سے ہیں قرشی فہری ہیں ان کی کنیت ابوشدادہے بدر میں شریک تھے۔یہ واقدی کا قول ہے اورانھون نے کہاہے کہ یہ جب غزوہ بدر میں شریک ہوئےتھے توان کی عمربتیس برس کی تھی۔اور۳۶ھ ہجری میں بعہد خلافت حضرت علی وفات پائی یہ جعفر مستغفری کاقول ہے۔اورسعید نے واقدی سے روایت کرکے بیان کیا کہ یہ عمروجنگ جمل میں حضرت علی کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ اورابوعمر نے لکھاہے۔اورابوموسیٰ نے کہاہے کہ بعض نے ان کو عمروبن ابی عمیر بیان کیاہےابوزبیرنے کہا کہ میں نے جابربن عبداللہ سے پوچھاکہ کیاتم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ کوئی شخص بحالت مومن ہونے کے زنا نہیں کرتاتوکہاکہ میں نے خود نہیں سنا۔مگرمجھ کو عمروبن ابی عمیر نے خبردی ہے کہ انھوں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو سناہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)