بن مالک بن خنساء بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارانصاری خزرجی مازنی کنیت ان کی ابوداؤد تھی۔محمدبن یحییٰ ذبلی نے ان کا نسب بیان کیاہے اورکہاہے کہ بدرمیں شریک تھے۔ ابن اسحاق نے کہاہے کہ نام ان کاعمیرتھاان سے مروی ہے کہ انھوں نے کہاغزوۂ بدرمیں ایک مشرک کے پیچھے اس کے قتل کرنے کے لیےچلا یکایک قبل اس کے کہ میری تلوار اس تک پہنچے اس کاسر گرگیاتومیں نے سمجھ لیاکہ اس کو میرے سوا کسی اورنے قتل کیاہے۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)