بن عمرو بن طریف ۔ان کا نسب طفیل کے نام میں گذرچکاہے یہ عمرو غزوہ شام میں شریک تھے اوریرموک میں شہیدہوئے۔یہ ہشام بن کلبی کابیان ہے اورابوموسیٰ نے کہاہے کہ یہ عمرو طفیل بن عمرودوسی کے والد کے والد ہیں محمد بن اسحاق نے بیان کیاہے کہ ابن طفیل کہتےتھے کہ جب میں ہوکراپنی قوم کے پاس لوٹ کرگیاتومیرے والد میرے پاس آئے تو میں نے کہا کہ مجھ سے علیحدہ رہو۔کیونکہ میں مسلمان ہوں۔انھوں نے کہاکہ اے بیتے جودین تمھارا ہے وہی میراہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)