۔بعض لوگ ان کوابن ابی اراکہ کہتےہیں۔بصرہ میں رہتےتھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے حسن بصری نے روایت کی ہے کہ عمروبن اراکہ زیادکے ساتھ تخت پر بیٹھے ہوئےتھے ایک شخص اس کے سامنے آیاجس نے جھوٹی گواہی دی تھی زیاد نے کہااللہ کی قسم میں تیری زبان کاٹ ڈالوں گاعمرونے کہامیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو مثلہ کی ممانعت کرتے ہوئے اورصدقہ کاحکم دیتےہوئے سناان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)