۔کنیت ان کی ابوسیارہ تھی متعی ہیں قبیلۂ قیس بن غیلا ن سے ہیں پھربنی عدوان سے پھر بنی حارثہ سے۔یہ جعفر کا قول ہے انھوں نے یہ بھی کہاکہ میں نے ابن حبیب کی کتاب میں ان کا نام عمیلہ بن اعزل بن خالد بن سعدبن حارث بن راشی بن حارث دیکھاہے۔ابوسیارہ کا تذکرہ عمیر کے نام میں ہوچکاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)