سعیدقریشی نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہے۔شریح بن عبیدحضرمی نے حارث بن حارث سے انھوں نے عمروبن اسودابوامامہ سے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایاقریش کے پیشواؤں میں سے جولوگ اچھے ہوں گے وہ تمام دنیاکے پیشواؤں سے بہترہوں گے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔میں کہتاہوں کہ یہ تینوں تذکرہ میں لکھ چکاہوں مگر میں نہیں کہہ سکتاکہ یہ تینوں ایک ہیں یاجدانداان تینوں تذکروں کوابونعیم نے ذکرکیاہے لیکن نہ انھوں نے کوئی نسب ذکرکیانہ اورکوئی چیزایسی بیان کی جس سے کوئی فیصلہ ان کے ایک یاجداجدا ہونے کاہوسکےباقی رہیں ہر تذکرہ کی حدیثیں تو ممکن ہےایک ہی شخص سے کئی کئی حدیثیں مروی ہوں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)