بن نوفل۔اہل حجاز میں شمارکیے گئے ہیں۔اس کا ذکرمحمدبن اسمعیل نے بشر بن حکم سے روایت کرکے کیاہے عاتکہ بنت ابی وقاص یعنی حضرت سعد کی بہن سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آئےتومیں آٹھ عورتوں کے ساتھ آپ کے پاس گئی اورمیرے ساتھ میرے دونوں لڑکے بھی تھے۔پھرمیں نےکہا کہ یارسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم )یہ دونوں آپ کے چچاکے لڑکے ہیں۔اورمیں آپ کی خالہ ہوں پس آپ نے میرے لڑکے عمروبن عتبہ بن نوفل کو جودونوں میں چھوٹاتھالے کر اپنی گود میں بٹھالیاان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)