طبرانی ان کوصحابہ میں ذکرکیاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ ابن لہیعہ سے انھوں نے سلیمان بن عبدالرحمن سے انھوں نے قاسم بن عبدالرحمن سے انھوں نے عمروبن عطیہ سے روایت کی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کویہ فرماتے ہوئے سناکہ عنقریب تمھارے ہاتھ پر بہت سے ملک فتح ہوں گےاورمحنت و مشقت کی تمھیں ضرورت نہ رہےگی۔اورتیراندازی محض کھیل کے طورپر رہ جائے گی ان کاتذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)