نخعی ۔بعض لوگوں نے ان کانام عمروبیان کیاہے ان کاتذکرہ محمد بن اسمعیل نے صحابہ میں لکھاہے یہ ابن مندہ کاقول تھامالک بن عامر سے ابن سعدی نےروایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہجرت کاحکم اس وقت تک قائم رہےگا جب تک کہ کفارلڑتے رہیں گے ۔معاویہ بن ابی سفیان اورعمروبن عوف نخعی اورعبداللہ بن عمروبن عاص نے بیان کیاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہجرت دوقسم کی ہوتی ہے ایک ہجرت یہ ہے کہ گناہوں کوترک کرکے عبادت کی طرف رجوع کرے دوسری ہجرت یہ ہے کہ اپناوطن چھوڑکراللہ ورسول کی خدمت میں آئے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کاتذکرہ صحابہ میں کیاہے اورکہاہے کہ محمدبن اسماعیل نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے اوران کانام عمربیان کیاہے مگراس میں کلام ہے ابونعیم نے وہ حدیث بھی ذکرکی ہےجوابن مندہ نے بیان کی ہے اورابوعمرنے بھی ہجرت والی حدیث لکھی ہے اوربجائے عمرو بن عوف کے عبدالرحمن بن عوف کانام روایت کیاہے۔اس میں شک نہیں کہ اس بارے میں راویوں کا اختلاف ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)