ثقفی۔طائف میں فروکش تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضرہوئے تھے ان سے ان کے بیٹےعثمان نے روایت کی ہے۔بعض لوگوں نے ان کانام عبداللہ بیان کیاہے مگر صحیح عمروہے۔ولید بن مسلم نے عبداللہ بن عبدالرحمن بن یعلیٰ طائفی سے انھوں نے عثمان بن عمروبن اوس سےانھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ میں قبیلہ ثقیف کے وفد کے ساتھ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہواتھاحضرت روزانہ بوقت شب ہماری فرود گاہ میں تشریف لایاکرتےتھے اورہم سے باتیں کیاکرتے تھےایک روز وقت معمول سے کچھ دیر کر کےتشریف لائے اورفرمایاکہ آج میراوظیفہ دیرمیں ختم ہوا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)