بن جثم۔ابن اسحاق نےکہاہے کہ یمن کے ایک شخص تھےانصارکے حلیف تھے بدر اوراحد میں شریک تھے۔ابن ہشام نے کہاہے کہ یہ عمروبن ایاس ربیع بن ایاس کے بھائی تھے یہ ابوعمرکاقول ہے۔اورابن مندہ اورابونعیم نے کہاہے کہ عمروبن ایاس قبیلۂ بنی لوذان سے ہیں ان کے حلیف ہیں۔موسیٰ بن عقبہ نے ابن شہاب سے ان لوگوں کے نام میں جوخاندان انصار سے شریک بدر ہوئے عمروبن ایاس کانام بھی روایت کیاہے۔ہمیں عبیداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدر کے ناموں کی روایت کی ہے کہ قبیلۂ بنی لوذان بن غنم سے عمروبن ایاس بھی تھے جو اس قبیلہ کے حلیف تھے یمن کے رہنے والے تھےان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)