۔کنیت ان کی ابوانس تھی۔اشعری ہیں۔عمروبن عبدالسلام بن عمران بن ابی انس نے خدیجہ بنت عمران بن ابی انس نے اپنے والدسے انھوں نے ان کے داداابوانس سے جن کا نام عمرو بن بجاداشعری ہے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااللہ کے یہاں سحاب (یعنی ابر)کانام عنان ہےاوررعد(یعنی گرج)ایک فرشتہ کی آواز ہے جو سحاب کو ڈانٹتاہےاوربرق (یعنی بجلی)ایک فرشتہ کی چمک ہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)