بن عدی بن نابی بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرجی ہیں پھرسلمی ہیں۔ غزوہ بدراوربیعت عقبہ میں شریک تھے۔اوریہ ثعلبہ بن غنمہ کے بھائی ہیں یہ انھیں رونے والوں میں سے ہیں جن کے بارے میں آیہ کریمہ۱؎ولا علی الذین اذامااتوک لتحملہم قلت لااجد ماحملکم علیہ تولواواعینھم تفیض من الدمعالایہ ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
۱؎ترجمہ۔ان لوگوں پر کچھ گناہ نہیں ہے جو اے نبی تمہارپاس آئے تاکہ تم ان کو سواری دوتم نے ان سے کہاکہ میرے پاس سواری نہیں ہے تووہ روتے ہوئے لوٹ گئے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)